بوگوتا (غیر ملکی میڈیا رپورٹس) کولمبیا میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں 125 افراد سوار تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کے ملبے سے 77 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق سی 130 طیارے کے حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ کولمبین ایئرفورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ طیارے میں 114 مسافر اور عملے کے 11 افراد سوار تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور طیارے میں سوار زیادہ تر افراد فوجی تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ پرو کی سرحد کے قریب کولمبیا کے جنوبی ایمیزون ریجن سے روانہ ہوا تھا اور حادثہ مصروف شہری علاقے سے دو میل دور پیش آیا۔کولمبیا کے صدر گستاوپیٹرو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ملٹری فلیٹ کو جدید بنانے کے منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہونے دوں گا۔

