کیلگری شاو میں طویل عرصے سے کنزرویٹو نشست این ڈی پی نے جیت لی

کیلگری (کینیڈین پریس) البرٹا میں ناہید نینشی کی قیادت میں نیو ڈیموکریٹک پارٹی نے پیر کو کیلگری شاو کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کا اعلان کر دیا۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق این ڈی پی نے طویل عرصے سے کنزرویٹو جماعت کے مضبوط حلقے میں کامیابی حاصل کی۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق این ڈی پی امیدوار کائل کیمبل نے 7 ہزار 461 ووٹ حاصل کیے اور یونائیٹڈ کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار مائیک ڈیری کو 500 سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔

کیلگری شاو کا حلقہ 1986 میں قائم ہوا تھا اور طویل عرصے سے یہاں کنزرویٹو امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ این ڈی پی نے 2015 میں پہلی مرتبہ یہ نشست جیتی تھی، جب سابق وزیراعلیٰ ریچل نوٹلی کی جماعت نے صوبے میں ’’نارنجی لہر‘‘ کے دوران حکومت بنائی تھی۔البرٹا الیکشنز کے مطابق حتمی ووٹوں کی گنتی 24 ستمبر کو ہوگی۔