نیروبی( بین الاقوامی میڈیا، کینیا پولیس)کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے تقریباً 120 کلومیٹر دور ایک بورڈنگ اسکول میں آتشزدگی کے واقعے میں 16 طالبات جاں بحق ہو گئی ہیں اور79زخمی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گلگل کے علاقے میں واقع اتومیشی گرلز اسکول میں اس وقت پیش آیا جب جمعرات کی صبح طالبات سو رہی تھیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ کینیا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ متاثرہ عمارت کا معائنہ بھی جاری ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

