گریمی 2027ء کی نامزدگیوں کا اعلان، گلوکارہ رے 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست

لاس اینجلس (خبر ایجنسیاں) موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز گریمی 2027ء کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، جس میں برطانوی گلوکارہ رے (RAYE) 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست رہیں۔

ہسپانوی گلوکارہ روزالیا 9 نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، جبکہ ایلا لینگلے، مرانڈا لیمبرٹ، اولیویا روڈریگو اور فوبی برجرز نے 7، 7 نامزدگیاں حاصل کیں۔ برونو مارس، لیون تھامس اور اولیویا ڈین 6، 6 نامزدگیوں کے ساتھ نمایاں رہے۔رے کو بہترین ریکارڈ، بہترین گیت اور بہترین البم سمیت مختلف اہم شعبوں میں نامزد کیا گیا۔

بہترین البم کی کیٹیگری میں رے کے البم سمیت روزالیا کے ’’لکس‘‘، ٹیلر سوئفٹ کے ’’دی لائف آف اے شوگرل‘‘، برونو مارس کے ’’دی رومانٹک‘‘، اولیویا روڈریگو کے ’’یو سیم پریٹی سیڈ فار اے گرل سو اِن لو‘‘، اولیویا ڈین کے ’’دی آرٹ آف لوونگ‘‘، ایلا لینگلے کے ’’ڈینڈیلین‘‘ اور فوبی برجرز کے ’’لاسٹ ویک اینڈ‘‘ کو نامزد کیا گیا۔69ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب 7 فروری 2027ء کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔