گریٹر اسرائیل کے نظریے کا یہودیت سے کوئی تعلق نہیں:یہودی اسکالر

تل ابیب (نامہ نگار) امریکا کے معروف یہودی اسکالر اور مصنف ربی یعقوب شاپیرو نے کہا ہے کہ اسرائیل کا وزیراعظم نیتن یاہو یہودیوں کا نمائندہ نہیں ہے۔پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے یعقوب شاپیرو نے کہا کہ اسرائیل یہودی ریاست نہیں ہے اور نیتن یاہو یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گریٹر اسرائیل کے نظریے کا یہودیت سے کوئی تعلق نہیں اور اسرائیل ایک سیکولر ملک ہے۔ شاپیرو نے ایران سے جنگ کے خلاف موقف اختیار کرنے کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ نیتن یاہو اور یہودیوں میں فرق ہے، موجودہ وزیراعظم یہودیت پر مکمل عمل نہیں کرتے۔