نیویارک(ایجنسیاں)چھ عرب ممالک نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ کر آبنائے ہرمز پر ایران کی جانب سے عائد کیے گئے یک طرفہ قوانین واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
خط بحرین، کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن کی جانب سے ارسال کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کوئی بھی ملک بین الاقوامی آبی گزرگاہ پر یک طرفہ قوانین نافذ نہیں کرسکتا۔
عرب ممالک نے خط میں ایران سے آبنائے ہرمز پر انتظامی دعوؤں سے دستبردار ہونے، آبی گزرگاہ کو غیر مشروط طور پر کھولنے اور مبینہ نقصانات کے معاوضے سمیت 6 مطالبات کیے ہیں۔خط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بین الاقوامی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت ناگزیر ہے۔

