یوکرین کے دفاع کیلئے 911 کے بعد جیسے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے:کنگ چارلس

واشنگٹن(ایجنسیاں)برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے کہا ہے کہ یوکرین کے دفاع کیلئے اسی نوعیت کے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے جیسا نائن الیون حملے کے بعد قائم کیا گیا تھا۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکا کا اتحاد تاریخی ہے اور دونوں ممالک نے ہمیشہ مشترکہ چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا ہے۔

شاہ چارلس نے کہا کہ یورپ اور امریکا کی شراکت داری آج پہلے سے زیادہ اہم ہو چکی ہے اور ابھرتے ہوئے خطرات مضبوط دفاعی حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں۔

انہوں نے حالیہ واشنگٹن پریس ڈنر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، جبکہ جمہوری ممالک اپنے عوام کے تحفظ کیلئے متحد رہیں گے۔برطانوی بادشاہ نے مذاہب کے احترام اور رواداری کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کے دفاع کیلئے باہمی احترام اور اتحاد ناگزیر ہے۔