آبنائے ہرمز امریکی جارحیت سے کبھی نہیں کھلے گی: ایرانی فوج

تہران (تسنیم نیوز ایجنسی)ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جنگ، دشمنی اور امریکی جارحیت کے ذریعے کبھی دوبارہ نہیں کھولی جا سکتی۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج آبنائے ہرمز کے معاملے پر اپنے مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا واحد راستہ ایرانی عوام کے حقوق کا احترام اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنا ہے۔ایرانی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنے شہداء، بالخصوص پاسدارانِ انقلاب کے شہید رہنما کے خون کا بدلہ لینے کا پابند ہے اور اس حوالے سے اپنے عزم پر قائم رہے گا۔