تہران (ایجنسیاں)ایرانی پارلیمانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز یقینی طور پر دوبارہ کھلے گی، لیکن ہر کسی کیلئے نہیں۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز صرف اُن ممالک اور فریقین کیلئے کھلے گی جو ایران کے نئے قوانین کی پاسداری کریں گے۔
ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ خطے میں میری ٹائم نظام کی تبدیلی کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ کا رجیم چینج کا خواب پورا ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 47 برسوں کی مہمان نوازی اب ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے، اور ایران اپنی پالیسیوں میں سختی لا رہا ہے۔

