تہران (پاسدارانِ انقلاب) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران تین آئل ٹینکروں میں سے ایک میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جبکہ دیگر دو ٹینکر واپس مڑ گئے۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے اور خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں کے باعث اسے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران کی اجازت کے بغیر کسی بھی آئل ٹینکر کو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

