تہران (ایرانی میڈیا)ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے مقرر کردہ بحری راستے سے ہٹنے والا ایک آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق ٹینکر ایران کے مقرر کردہ نیویگیشن روٹ سے ہٹ گیا تھا، جس کے چند گھنٹے بعد وہ بارودی سرنگ سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور ٹینکر تباہ ہوگیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اس سے قبل متعدد بار خبردار کر چکا تھا کہ اگر کوئی بحری جہاز اس کے اعلان کردہ بحری راستے سے انحراف کرے گا تو اس کے نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا۔

