آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا چہلم، ہزاروں ایرانی سڑکوں پر نکل آئے

تہران(ایرانی میڈیا)امریکی حملے میں شہید ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر ہزاروں ایرانی تہران کی سڑکوں پر نکل آئے، نعرے بازی کی اور شہید لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تہران میں آرمینین چرچ میں بھی خامنہ ای کے چہلم کی تقریب منعقد کی گئی، جبکہ لاکھوں شہری ایرانی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے۔اس موقع پر اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور میناب کے اسکول کے بچوں نے بھی شہید لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی کے دوران آیت اللّٰہ خامنہ ای کو 28 فروری کو شہید کیا گیا تھا۔ اس دوران کئی اعلیٰ فوجی شخصیات بھی شہید ہوئیں، جن میں عبدالرحیم موسوی، علی شمخانی اور محمد پاکپور شامل ہیں۔