ابوظبی( وام، رائٹرز)متحدہ عرب امارات نے لبنان کی تنظیم حزب اللّٰہ سے تعلق کے الزام میں 16 افراد اور 5 اداروں کو مقامی دہشت گرد فہرست میں شامل کر دیا۔اماراتی خبر ایجنسی وام کے مطابق یہ اقدام دہشت گردی کی مالی معاونت اور اس سے جڑے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
امارات نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف اس کے مستقل مؤقف اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت روکنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔وام کے مطابق فہرست میں شامل تمام 16 افراد لبنانی شہری ہیں جبکہ تمام 5 ادارے لبنان میں قائم ہیں ان میں القرض الحسن بھی شامل ہے۔

