ابوظہبی(رائٹرز، اے ایف پی، اماراتی سول ایوی ایشن)متحدہ عرب امارات نے فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یو اے ای کی فضائی حدود میں ہوائی آمد و رفت مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے اور پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ملکی فضائی حدود میں عارضی احتیاطی اقدامات ختم کر دیے گئے ہیں، یہ فیصلہ موجودہ صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔
اماراتی حکام کے مطابق فضائی تحفظ کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کیلئےمسلسل اور بروقت نگرانی جاری رکھی جائیگی۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات کے حصول کیلئےصرف سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کیا جائے۔

