ابوظہبی ( غیر ملکی میڈیا)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آبنائے ہرمز میں ایران کے نئے انتظامی اور نگرانی ڈھانچے کو مسترد کر دیا ہے۔اماراتی صدر کے مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ بحری خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا حالیہ اقدام خطے میں جاری طویل تناؤ کا تسلسل ہے اور علاقائی اعتماد کی بحالی صرف ذمہ دارانہ رویے سے ممکن ہے۔انور قرقاش نے مزید کہا کہ ایران کو عرب ممالک کے ساتھ ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے اعلان کیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں نیا انتظامی ڈھانچہ قائم کرتے ہوئے اماراتی ریاست فجیرہ تک ایک نگرانی زون تشکیل دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران نے خلیج فارس آبنائے ہرمز اتھارٹی کے تحت تمام بحری جہازوں کیلئے اجازت نامہ لازمی قرار دے دیا ہے، جبکہ جہاز رانی کیلئے کوآرڈینیشن اور فیس کا نیا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

