اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور ادارے دشمن عناصر کے ارادے ناکام بنارہے ہیں اور ہم قانون نافذ کرنے والوں کی بہادری کوسراہتے ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، ادارے دشمن عناصر کے ارادوں کو ناکام بنارہے ہیں، قانون نافذ کرنے والوں کی بہادری کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے گہری یکجہتی کااظہار کیا جب کہ کمیٹی نے حزب اختلاف کے بعض اراکین کی عدم شرکت پر اظہار افسوس کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے ریاست کی پوری طاقت کیساتھ دہشت گردی کے مقابلہ کے لیے سیاسی اتفاق رائے پر زوردیا جب کہ کمیٹی نے اعادہ کیاکہ اس بارے میں مشاورت کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گی۔

