تل ابیب (رائٹرز)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کو سخت کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو ایران کو پوری قوت سے نشانہ بنایا جائے گا۔رائٹرز کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایرانی قیادت کو خبردار کر رہے ہیں کہ اگر اسرائیل پر کسی بھی نوعیت کا حملہ ہوا تو اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ اسرائیل پر حملہ ہوگا اور وہ خاموش رہے گا۔ ان کے بقول وہ وقت گزر چکا ہے جب اسرائیل پر حملے ہوتے تھے اور مؤثر جواب نہیں دیا جاتا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام کریگا اور کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

