واشنگٹن( رائٹرز، اے ایف پی، الجزیرہ)اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری جنگ بندی کے دورانیے میں مزید 45 روز کی توسیع پر اتفاق کرلیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے حکام کے درمیان 2 روزہ مذاکرات کے بعد جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے کہا کہ دونوں ممالک نے 16 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی میں مزید 45 روز کی توسیع پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
ترجمان کے مطابق جمعرات اور جمعے کو واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات انتہائی نتیجہ خیز رہے، جبکہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان آئندہ مذاکرات 2 اور 3 جون کو دوبارہ ہوں گے۔

