یروشلم (الجزیرہ، ٹائمز آف اسرائیل): اسرائیل کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے عام انتخابات 2026ء میں عرب جماعتوں رعام اور جوائنٹ لسٹ کو حصہ لینے سے روکنے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرکزی انتخابی کمیٹی نے رعام اور جوائنٹ لسٹ کو 27 اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے سے نااہل قرار دیا ہے۔ جوائنٹ لسٹ میں حدش، تعال اور بلد جماعتیں شامل ہیں۔
رعام کے خلاف درخواستیں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جماعت لیکود، قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کی جماعت اور ایک تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی تھیں، جبکہ جوائنٹ لسٹ کے خلاف درخواست لیکود نے دائر کی تھی۔
رعام اور جوائنٹ لسٹ نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی قرار دیا ہے، جبکہ اسرائیلی اٹارنی جنرل کے دفتر نے دونوں جماعتوں کو انتخابات سے روکنے کی مخالفت کی تھی۔
مرکزی انتخابی کمیٹی کا فیصلہ حتمی نہیں ہے اور دونوں جماعتیں اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل میں عام انتخابات 27 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

