راولپنڈی (نامہ نگار) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں۔راولپنڈی کے اڈیالہ ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک پاکستان دوست جماعت ہے اور ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا ان کے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے جارحیت کی گئی ہے اور پوری امت مسلمہ اس کے خلاف متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اس وقت ڈٹ کر کھڑی ہے جو سب کے لیے مشعل راہ ہے، جب حملہ ہو تو دین کے لیے کھڑا ہونا ضروری ہوتا ہے، جیسا کہ ایرانی قوم نے کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وہ موقع پر موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

