اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی چار ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے اسلام آباد پہنچنے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچے ہیں۔
دو روزہ دورے کے دوران پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوگی جبکہ مصری وزیر خارجہ کی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف سے بھی متوقع ہے۔

