اسلام آباد:پیٹرول 15 روپے فی لیٹر مہنگا، نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے مقرر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر لیوی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ پیٹرول پر لیوی 103 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 28 روپے 69 پیسے سے بڑھا کر 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں ایک ہفتے کیلئے نافذ العمل رہیں گی۔