اسلام آباد (ایرانی میڈیا، رائٹرز، اے ایف پی)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے مختصر دورۂ اسلام آباد کے دوران امن کے قیام کیلئے ایران کی بعض شرائط پاکستانی قیادت کے سامنے پیش کی ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ یہ شرائط خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مستقل امن کیلئےپیش کی گئی ہیں، اور ان کا براہِ راست تعلق ایٹمی معاملے سے نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹس کے مطابق بات چیت میں آبنائے ہرمز کے ممکنہ نئے ضوابط، ناکہ بندی کے خاتمے، ممکنہ معاوضے اور عدم جارحیت جیسے نکات پر گفتگو کی گئی۔بعد ازاں عباس عراقچی مختصر قیام کے بعد اسلام آباد سے ماسکو کیلئے روانہ ہو گئے۔

