اسلام آباد :ملک بھر میں ایچ او بی سی کی نئی قیمت 535 روپےلیٹر ہوگئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایچ او بی سی پر پیٹرولیم لیوی 200 روپے فی لیٹربڑھا دی گئی ہے، ایچ او بی سی پر لیوی 305 روپے37 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے ایچ او بی سی پر لیوی 105 روپے 37 پیسے فی لیٹر تھی۔ملک بھر میں ایچ او بی سی کی نئی قیمت 535 روپے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایچ او بی سی کی نئی قیمت فوری طور پر نافذ ہوگی۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نچلے اور درمیانے طبقے کے زیراستعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونیوالے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا، اور حکومت کو ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت حاصل ہوگی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ اقدام معیشت پر بوجھ کم کرنے کیلئے ہے اور ملک کے امیر ترین طبقے سے زیادہ حصہ وصول کر کے اس رقم سے عوام کو ریلیف دیا جائیگا۔