اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کو کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے شیر افضل مروت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت عالیہ کے فیصلے میں کہا گیا کہ قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر بلینکٹ پابندی آئین کی اظہار رائے کی آزادی کی شقوں سے متصادم ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ جیل رولز کی یہ شق بتائی گئی تھی۔شیر افضل مروت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی کے بعد شق 265 کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں