ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی)اونٹاریو لبرل پارٹی کے اسکاربرو ساؤتھ ویسٹ سے امیدوار احسن الحفیظ کے انتخابی دفتر کا باضابطہ افتتاح ہفتہ 13 جون 2026 کو ایک تقریب کے دوران کیا گیا، جس میں لبرل پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں، مقامی شخصیات اور حامیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اسکاربرو ساؤتھ ویسٹ کو ایسے مضبوط نمائندے کی ضرورت ہے جو مقامی مسائل کو بہتر انداز میں سمجھتا ہو اور عوام کی مؤثر آواز بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ احسن الحفیظ اپنی کاروباری، سماجی اور کمیونٹی خدمات کے باعث علاقے میں وسیع روابط رکھتے ہیں اور مقامی خاندانوں اور مختلف تنظیموں کا اعتماد حاصل کر چکے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لبرل رہنماؤں نے کہا کہ احسن الحفیظ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ صحت کی بہتر سہولیات، مضبوط تعلیمی نظام اور زیادہ قابلِ برداشت زندگی کیلئےمؤثر کردار ادا کرینگے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ وہ احسن الحفیظ کے ساتھ مل کر اونٹاریو میں لبرل پارٹی کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ احسن الحفیظ اسکاربرو ساؤتھ ویسٹ کے عوام کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے انتھک محنت کریں گے۔
تقریب کے شرکامظہر شفیق،رکن صوبائی پارلیمان، اسکاربرو۔گلڈووڈسےاینڈریا ہیزل، رکن صوبائی پارلیمان، ڈان ویلی نارتھ جوناتھن ساؤاوررکن صوبائی پارلیمان، ایجیکس روب سرجانیک نے احسن الحفیظ کو انتخابی مہم کے آغاز پر مبارک باد دی اور ان کی کامیابی کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

