نیو یارک (نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر کرسٹینا مارکس لاسن کا پاکستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر منیر اکرم کو خراج تحسین ،سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں ڈنمارک کی سفیر نے کہ منیر اکرم کی دانشمندی ، حاضر جوابی اور گرمجوشی کو یاد کیا جائے گا.انہوں نے منیر اکرم کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا.
اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی منیراکرم کو کثیر الجہتی سفارت کاری میں نمایاں خدمات پر خراج تحسین پیش کرچکے ،،، منیر اکرم نے 2019 میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ، وہ مارچ کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ،،منیر اکرم کو سفارتی خدمات پر انہیں ہلال امتیار کے اعزاز سے بھی نوازا جا چکاہے۔

