الجزائر (اے پی، عرب میڈیا) شمالی افریقی ملک الجزائر میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جبکہ 44 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ حادثہ آج صبح الجزائر کے صوبہ بومرداس میں پیش آیا، جہاں مسافر بس ہائی وے پر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھائی میں جاگری۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 25 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 44 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

