واشنگٹن(امریکی محکمہ خزانہ، عالمی میڈیا)امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن پر الزام ہے کہ وہ ایرانی بینکاری نظام کو سہولت فراہم کر رہے تھے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق متعلقہ ادارے اور افراد اربوں ڈالر مالیت کے ایرانی تیل کی ترسیل میں معاونت کرتے رہے۔امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایسے بینکوں کیخلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے جو ان چینی ریفائنریز کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جو اپنے بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمز سے گزارنے کیلئے ٹول ادا کرتی ہیں۔
ادھر آفس آف فارن ایسٹس کنٹرول نے ان کمپنیوں کو بھی متنبہ کیا ہے جو ایرانی حکومت کو ادائیگیاں کر رہی ہیں۔اوفیک کے مطابق صوبہ شنڈونگ میں متعدد آزاد چینی کمپنیاں ایرانی تیل درآمد یا ریفائن کرنے میں ملوث ہیں، جن کے خلاف مزید کارروائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

