امریکا نے مصر، لبنان و اردن میں سرگرم اخوان المسلمین کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

واشنگٹن(نامہ نگار)امریکا نے مصر، لبنان اور اردن میں سرگرم اخوان المسلمین کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق اس اقدام کا مقصد اخوان المسلمین کی جانب سے تشدد اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا اخوان المسلمین کے مالی وسائل روکنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرے گا تاکہ تنظیم کی سرگرمیوں کو مؤثر طور پر محدود کیا جا سکے۔امریکی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کے بعد اخوان المسلمین کو کسی بھی قسم کی مالی معاونت دینا غیرقانونی ہوگا، جبکہ تنظیم کے ارکان پر امریکا میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی۔