امریکا کو الٹی میٹم کی زبان ترک کر دینی چاہیے:روس

تہران/ماسکو (ایجنسیاں) روس نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کو الٹی میٹم کی زبان ترک کر دینی چاہیے اور تنازعہ کم کرنے کیلئےسفارتی راہ اپنائی جائے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا کو صورت حال کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور مذاکرات کے راستے پر واپس آنا چاہیے۔

لاروف نے زور دیا کہ فریقین کو سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔اس سے قبل چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ آبنائے ہُرمز کے بحری راستے کی بحالی صرف جنگ بندی سے ممکن ہے۔