امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر، ہم تیار ہیں:بریگیڈیئر جنرل اسدی

تہران( ایرانی سرکاری ٹی وی، مقامی میڈیا)ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل اسدی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے سخت بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے اور ایران مکمل طور پر اس کے لیے تیار ہے۔بریگیڈیئر جنرل اسدی کے مطابق ایران نے ابھی اپنی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں اور ضرورت پڑنے پر مزید آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سے مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی اور سرینڈر کرنا کوئی آپشن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتا ہے تو ایران کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل سردار محبی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایران کی عسکری صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مسلح افواج پہلے سے زیادہ مضبوط اور تیار ہیں۔