واشنگٹن(رائٹرز، اے ایف پی، سی این این)ایران کیساتھ جنگ کے آغاز کے بعد پیٹ ہیگستھ پہلی بار ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیش ہوئے تو مظاہرین نے انہیں گھیر لیا اور ان کیخلاف جنگی مجرم کے نعرے لگائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی خاتون صحافی نے ہیگستھ کی کانگریس آمد کے موقع پر مظاہرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین کی بڑی تعداد ان کے داخلے کے وقت شدید احتجاج کر رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پیٹ ہیگستھ نے نہ تو مظاہرین کے نعروں کا کوئی جواب دیا اور نہ ہی صحافیوں کے سوالات پر کوئی ردعمل ظاہر کیا۔کمیٹی اجلاس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے آئندہ برس کے دفاعی بجٹ کو 1.5 کھرب ڈالر تک بڑھانے کی تجویز پر بھی بحث کی گئی۔
اس موقع پر ڈین کین نے ایران کے خلاف آپریشن “ایپک فیوری” پر بریفنگ دی، جبکہ یہ پہلا موقع تھا کہ وزیر دفاع ہیگستھ نے ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان کے سامنے باضابطہ گواہی دی۔

