امریکی و اسرائیلی حملوں سے ایران میں 43 ہزار عمارتیں تباہ

تہران (ایجنسیاں)امریکی اور اسرائیلی بمباری سے ایران میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ حملے 28 فروری سے جاری ہیں۔ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والی 43 ہزار عمارتوں میں سے 36,500 عمارتیں رہائشی یونٹس ہیں۔

صرف تہران میں امریکا اور اسرائیل نے 10 ہزار عمارتوں کو نشانہ بنایا، جن میں 43 ایمرجنسی طبی مراکز، وہاں کھڑی 32 ایمبولینسیں، اور 120 اسکولز شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں میں 223 خواتین شہید ہو چکی ہیں، جبکہ شہادت پانے والے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کی تعداد 206 ہو گئی ہے۔