اونٹاریو (نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی اور سماجی رہنمااحسن ضیانے غوث ڈار کے ہمراہ ایم پی پی لی فیئرکلاف سے ملاقات کی اور ان کی قیادت کیلئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے منتظمین نے کہا لی فیئرکلاف نے ہمیشہ لگن، دیانت داری اور اونٹاریو کے عوام کی خدمت کے حقیقی عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

ملاقات میں دوستوں، حامیوں اور کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ وقت گزارنے کا بھی موقع ملا جو ایک مضبوط اونٹاریو لبرل پارٹی کے قیام کے مشترکہ وژن پر یقین رکھتے ہیں۔اس موقع پر لی فیئرکلاف کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ آنے والے سفر میں ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں اور ایک روشن مستقبل کیلئےمل کر کام جاری رکھیں گے۔

