روم/نئی دہلی/تہران (عالمی میڈیا رپورٹس، انڈیا ڈیکوڈ، الجزیرہ، این ڈی ٹی وی)اٹلی کے حکام نے بھارت سے منسلک فوجی معیار کے اسٹیل پر مشتمل تین کھیپوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اسرائیل بھیجی جا رہی تھیں۔ یہ معلومات مارچ کے آخر میں بوائیکاٹ، ڈائیویسٹمنٹ اینڈ سینکشنز (بی ڈی ایس) موومنٹ کی رپورٹ میں سامنے آئیں۔
رپورٹس کے مطابق اطالوی حکام نے ان کھیپوں کی نوعیت اور منزل کے تعین کیلئےتحقیقات کا آغاز کیا ہے، جبکہ اس پیش رفت کو مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ان الزامات کی تصدیق ہوتی ہے تو اس کے اثرات بھارت کے علاقائی تعلقات، خصوصاً ایران کے ساتھ روابط پر پڑ سکتے ہیں، جو توانائی کے شعبے میں بھارت کا اہم شراکت دار سمجھا جاتا ہے۔

