“اڑان پاکستان” کے اغراض و مقاصد کے حوالے سےلندن ہائی کمیشن میں تقریب کاانعقاد

پاکستانی ہائی کمشن لندن میں اڑان پاکستان کے اغراض و مقاصد اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلوپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ یہ عظیم منصوبہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور آڑان پاکستان سمندر پار پاکستانی ڈائیسفورا کو اپنے ملک کی ترقی اور تعمیر میں مثبت کردار ادا کرنے کے کئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس سے منسلک ہو کر ہم پاکستان کو آیندہ آنیوالی نسلوں کیلئے ایک عظیم اور باوقار ملک بنا سکتے ہیں۔ شراکاء نےجنگ نیوزکینیڈاسے بات کرتے ہوئے نہ صرف اڑان پاکستان کو سراہا بلکہ اسے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے امید کی ایک کرن قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں