تہران( ایرانی وزارتِ دفاع)ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر رضا طلائی نے سخت بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایرانی قوم کے مطالبات اور حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
ترجمان کے مطابق اگر امریکا نے ایران کے مؤقف کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے امریکی قومی مفادات کو نظر انداز کرنا، اسرائیل کے ساتھ قریبی صف بندی اور “غرور پر مبنی پالیسی” امریکا کو مزید جنگی دلدل میں دھکیل دے گی۔
ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ جاری رہنے کی صورت میں امریکا اور عالمی معیشت کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔بریگیڈیئر رضا طلائی نے کہا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ ایران کی پیشکش اور تجویز کو سنجیدگی سے قبول کرے اور مذاکرات کا راستہ اپنائے۔

