ایرانی بحری جہاز پر یوکرینی حملے کا جواب دیا جائے گا: عباس عراقچی

تہران (ایرانی سرکاری میڈیا، رائٹرز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی بحری جہاز پر یوکرین کے مبینہ حملے کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جا سکتا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے حکم پر ایرانی کمرشل بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ملاح جاں بحق ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار کایا کالاس اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے اور واضح کیا ہے کہ ایران اپنے بحری جہاز پر حملے کا جواب دے گا۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ بحیرۂ کیسپیئن میں مبینہ طور پر ایران کو ہتھیار لے جانے والے ایک روسی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔