ایرانی بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا، 22 بدستور زیر حراست

تہران(ایرانی میڈیا)ایرانی پرچم بردار کنٹینر شپ ’’توسکا‘‘ کے عملے کے 6 ارکان کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ 22 ارکان اب بھی زیر حراست ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق چند روز قبل امریکا نے اس بحری جہاز پر قبضہ کر کے عملے کو حراست میں لے لیا تھا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عملے کی مرحلہ وار رہائی کا عمل جاری ہے تاہم ابھی بھی بڑی تعداد میں افراد زیر حراست ہیں۔عالمی میرین ڈیٹا کے مطابق ’’ایم وی توسکا‘‘ ایک کنٹینر شپ ہے جو ایرانی پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے۔