تہران(ارنا، تسنیم، الجزیرہ)اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ 14 نکاتی تجاویز میں درج ایرانی عوام کے حقوق قبول کرنے کے سوا کوئی متبادل نہیں۔اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ کوئی بھی دوسرا راستہ مکمل طور پر غیر نتیجہ خیز ہوگا اور ایک کے بعد دوسری ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جتنا زیادہ اس معاملے کو تاخیر کا شکار کیا جائے گا، امریکی ٹیکس دہندگان کو اتنی ہی زیادہ قیمت چکانا پڑے گی۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا سے کیے گئے تمام مطالبات جائز ہیں اور ایران نے ذمہ دارانہ تجاویز پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران جنگ اور بحری قزاقی کے خاتمے، ایرانی اثاثوں کی بحالی اور لبنان سمیت خطے میں سیکیورٹی کے قیام جیسے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

