تہران (ایجنسیاں) ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی نیول کمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج خطے میں امریکی سینٹرل کمان (سینٹکام) کیخلاف کارروائی کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ایرانی سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے بیان میں پاسدارانِ انقلاب کی نیول کمان نے کہا کہ ایرانی بحریہ خطے کے سمندری علاقوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت اور اس کے فوجی سازوسامان پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج اس مرحلے کے قریب پہنچ رہی ہیں جب ایران کی مسلح افواج خطے کے پانیوں میں امریکی سینٹرل کمان (سینٹکام) کے خلاف آپریشن شروع کریں گی۔پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا، “انتظار کریں اور دیکھیں۔”تاہم ایران کے اس دعوے پر امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

