تہران( ایرانی میڈیا)ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کی ہر نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے بہادر اہلکار ملک کے ساحلوں، جزیروں، سرحدوں اور دیگر حساس مقامات پر دشمن کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر چوکس ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ملک کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم اپنی مسلح افواج کی ثابت قدمی، قربانیوں اور دفاعِ وطن کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

