تہران ( ایرانی خبر رساں ایجنسی)ایرانی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ قطر کا ایک ثالثی وفد اس وقت تہران میں موجود ہے جو مختلف فریقین کے درمیان رابطے اور پیغام رسانی کا کردار ادا کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق قطری ثالثوں کے ذریعے ایران کے مطالبات اور شرائط دیگر متعلقہ فریقین تک پہنچائی جا رہی ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تاحال کسی بھی معاملے کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیش رفت سے قطع نظر ایران کی بنیادی شرائط برقرار ہیں اور تہران کا مؤقف ہے کہ تمام مطالبات کی مکمل منظوری ضروری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اگرچہ ایران کے مطالبات کسی حد تک تسلیم بھی کر لیے جائیں، پھر بھی ممکنہ معاہدے پر دستخط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقرر کردہ ٹائم فریم کے اندر ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

