ایرانی میزائل حملے میں کویتی ایئربیس پر متعدد امریکی زخمی، 2 ڈرونز کو نقصان

کویت سٹی ( بلومبرگ، رائٹرز، اے ایف پی، الجزیرہ)امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں کویت میں واقع علی السالم ایئربیس پر متعدد امریکی اہلکار زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران نے کویتی ایئربیس کو نشانہ بنایا، تاہم کویتی فضائی دفاعی نظام نے ایرانی فتح 110 میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا۔

بلومبرگ کے مطابق میزائل کا ملبہ علی السالم ایئربیس پر گرا جس کے باعث متعدد امریکی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دو ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ڈرون مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ دوسرے کو بھی قابلِ ذکر نقصان پہنچا۔تاحال امریکی حکام یا کویتی حکومت کی جانب سے زخمیوں کی تعداد اور نقصان کی تفصیلات پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔