ایران امریکا جنگ بندی میں لبنان بھی شامل ہے: عباس عراقچی

تہران(ایرانی وزارتِ خارجہ، ایرانی میڈیا)ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تمام محاذوں پر جنگ بندی نافذ ہے اور اس جنگ بندی میں لبنان بھی شامل ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی ایک محاذ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کو تمام محاذوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر جنگ بندی کی کسی بھی سطح پر خلاف ورزی ہوئی تو اس کے نتائج کی ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر عائد ہوگی۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کے تمام فریقوں کو اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کرنا ہوگی تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔