ایران این پی ٹی سے علیحدگی پر غور کر رہا ہے:ذرائع

تہران(ایجنسیاں)ایران نے NPT (غیر پھیلاؤ کا معاہدہ) سے علیحدہ ہونے پر غور شروع کر دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکا اور اسرائیل کی جاسوسی سے بچنا ہے۔

پارلیمنٹ اور متعلقہ ادارے این پی ٹی سے ایران کے دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں اور واضح ہو چکا ہے کہ ایران کیلئےاین پی ٹی میں رہنے کا جواز باقی نہیں رہا۔

رپورٹس کے مطابق این پی ٹی کے تحت آئی اے ای اے کو یہ یقینی بنانا تھا کہ ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی اور آلات تک رسائی حاصل ہو، لیکن ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، اور آئی اے ای اے نے اب تک اس کی مذمت بھی نہیں کی۔