ایران جنگ پر اختلافات، امریکی انسداد دہشتگردی سینٹر کے سربراہ مستعفی

واشنگٹن (ایجنسیاں) جو کینٹ نے ایران کے خلاف جنگ پر اختلافات کے باعث امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پیش رفت کے بعد امریکی انٹیلی جنس حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے، جبکہ جو کینٹ نے ایران کیخلاف جنگ کو غلط فیصلہ قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کے انسداد دہشتگردی مرکز کے سربراہ جولائی 2025 میں اس عہدے پر فائز ہوئے تھے اور اس سے قبل امریکی اسپیشل فورسز اور سی آئی اے سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران امریکا کے لیے کوئی فوری خطرہ نہیں تھا اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق اس جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے۔جو کینٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کا جواز قانونی طور پر مبہم ہے، کیونکہ امریکی قانون کے تحت جنگ شروع کرنے کیلئےفوری خطرے کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔