تہران( خبر ایجنسیاں)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور اسرائیلی حملوں کے بعد شروع کی گئی ’جان فدا‘ مہم میں تقریباً 3 کروڑ ایرانیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم میں عوام کی بڑی تعداد کی شمولیت ایرانی قوم کے عزم اور قربانی کے جذبے کی عکاس ہے، جس نے دشمنوں کو حیران اور مایوس کیا ہے۔باقر قالیباف نے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی اس مہم کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

