میں بالکل خیریت سے ہوں، پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی کی اشرف خان لودھی سے گفتگو
سفارتی مشن کو مختلف محاذوں پر سرگرم ہونے کے باعث ایسی ویڈیوز کے ذریعے خبردار کیا جا رہا ہے
ویڈیو 29 اکتوبر کو آرمینیا کی پارلیمنٹ میں ارکان کے درمیان ہونے والی لڑائی کی ہے
تہران میں سفیرکے زخمی ہوکراسپتال منتقلی کا دعویٰ بے بنیاد قرار، پاکستانی سفارتخانے کی بھی تردید
تہران(اشرف خان لودھی سے)ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی نے جنگ نیوز کینیڈا سےٹیلفونک رابطے پرچیف ایڈیٹراشرف خان لودھی سے گفتگوکرتے ہوئے تہران میں حملے اور زخمی ہونے کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کے ساتھ ایساواقعہ پیش نہیں آیا۔
پاکستانی سفیر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو ایران کی نہیں بلکہ آرمینیا کی پارلیمنٹ میں ہونے والے واقعے کی ہے، جسے غلط معلومات کے ساتھ ان سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

عمران احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتی مشن مختلف محاذوں پر سرگرم ہے اور اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق بعض عناصر نہیں چاہتے کہ سفارتی مشن اس طرح فعال رہے، اسی لیے ایسی ویڈیوز کے ذریعے اسے خبردار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حملے اور اسپتال منتقل کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے بھی یکم نومبر کو اپنے سرکاری بیان میں سفیر عمران احمد صدیقی پر حملے کی خبروں کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی تھی۔

